ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں تحصیدار نے کہا:سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے ساتھ اظہار رائے اور مذہبی  معاملات میں بھی آزادی ہو

منڈگوڈ میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں تحصیدار نے کہا:سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے ساتھ اظہار رائے اور مذہبی  معاملات میں بھی آزادی ہو

Thu, 26 Jan 2017 20:07:59    S.O. News Service

منڈگوڈ:26/جنوری  (ایس او نیوز) ہمارا ملک ترقی کی طرف بہت تیزی کے ساتھ گامزن ہے، ملک نے ہمیں کیا دیا ہے اس طرح کا سوال کرنے سے پہلے ہمیں اس بات کی غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمنے ملک کو کیا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منڈگوڈ کے تحصیلدار اشوک گرانی نے کیا۔ وہ یہاں 26جنوری کی صبح تعلقہ میدان میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کررہے تھے۔

یوم ِ جمہوریہ دراصل دستور کو روبہ عمل میں لائے جانے کی یاد میں قومی تہوار کے طورپر منایا جاتاہے۔ ہمارا ملک بہت بڑاجمہوری  ملک ہے، انتظامی سطح پر آگے جانے کے لئے ملک میں مساوات، بھائی چارگی اور منصفانہ نظام جاری کرنا ملکی دستور کا سب سے اہم منشاء ہے۔ ملک کا دستور ہم سب کے لئے انتظامیہ کےطورپر مذہبی کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔ ملک میں غربت کا دور دورہ ہے، جس کے ازالے کے لئے ہم سب کو کام کرنا ہے۔ بھارتی شہری ہونےکے ناطے ہم سب سماجی ، معاشی اور سیاسی انصاف کے ساتھ ساتھ اظہارِ رائے ، خیالات ، سوچ ، عبادتوں میں آزادی اور مساوات کو ترجیح و ترغیب دیں۔ اس موقع پر ضلع پنچایت تعلیمی کمیٹی کے صدر ایل ٹی پاٹل ، ممبر جیما ہیرلی۔، تعلقہ پنچایت صدر داکشاینی ، پٹن پنچایت صدر محمد رفیق انعامدار، مجاہد آزادی لیلابائی ، افسران ، مختلف اداروں کے عہدیداران اور عوامی نمائندے موجود تھے۔ پروگرام کے بعد اسکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔


Share: